• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

معروف بالی وڈ اداکارہ مدھوبالا پر آخری دنوں میں کیا بیتی؟ بہن نے دکھ بھری تفصیل بتا دی

by sohail
مئی 4, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مدھو بالا جسے بے بی ممتاز، مدھو اور بالی وڈ کی مارلین منرو بھی کہا جاتا ہے، جوانی میں سانحہ کا شکار ہونے سے قبل ایک ایسی طلسماتی خوبصورت لڑکی تھی کہ جب پردہ سکرین پر آتیں تو لاکھوں دیوانے دل تھامے بیٹھے رہتے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز بچپن سے کیا لیکن 36 سال کی عمر میں وہ اپنے لاکھوں مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں۔

ان کی موت انڈین سینما انڈسٹری کے بڑے سانحات میں سے گنی جاتی ہے۔

عرفان خان کی اہلیہ کے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دل کو چھو لینے والے الفاظ

جب عرفان خان کو اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ ملا اور جے پور جلنے سے بچ گیا

مدھوبالا کی ہمشیرہ مدھور بھوشن نے اپنی بہن کی زندگی کے آخری دنوں کی دل دہلا دینے والی تفصیلات ٹویٹر پر شیئر کی ہیں، انہوں نے بتایا کہ مدھو بالا 1954ء میں مدراس میں فلم چالاک کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو انہیں دل میں سوراخ کی بیماری کا انکشاف ہوا اور اس کے بعد ان کی باقی زندگی اس بیماری سے لڑنے کی جدوجہد میں گزر گئی۔

مدھور لکھتی ہیں کہ مدھو کو جب خون کی قے ہوئی تو انہیں تین ماہ کے لیے بستر پر آرام کا مشورہ دیا گیا لیکن اس دوران انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس سے ان کی فلموں کی شوٹنگ متاثرہوگی

وہ بتاتی ہیں کہ مغل اعظم کی شوٹنگ کے دوران وہ زنجیروں سے جکڑی ہوتیں اور انہی کے ساتھ ہی انہیں چلنا پڑتا،  اسی دباؤ کے باعث آخری دن ان کے ہاتھ نیلے پڑ گئے۔

جب پیار کیا تو ڈرنا کیا: یوٹیوب لنک

https://youtu.be/6Au_J6jHKE0

انہوں نے بتایا کہ وہ خوراک کھانے سے بھی انکار کر دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ انہیں جیل کے سین میں کمزور اور تھکی ہوئی نظر آنا چاہیے۔

مدھوبالا کی بہن نے مزید لکھا کہ ان کے اور بھائی جان (دلیپ کمار) کے درمیان پروں والا سین، جو ہندی سینما کا سب سے زیادہ رومانوی سین سمجھا جاتا ہے، ان دونوں کی علیحدگی کے بعد فلمایا گیا۔

بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیماری کے باعث ان کا جسم اضافی خون پیدا کرنے لگا جو ان کے ناک اور منہ سے بہنے لگتا تھا۔ ڈاکٹر گھر آتے تھے اور خون کی بوتلیں نکال لیتے تھے۔ انہیں پھیپھڑوں میں دباؤ کی بیماری بھی لاحق تھی، وہ ہر وقت کھانستی رہتی تھیں۔ ہر چار سے پانچ گھنٹے بعد انہیں آکسیجن دینا پڑتی تھی ورنہ وہ ہانپنے لگتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مدھوبالا 9 برس تک ایک بستر تک محدود رہیں اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گئیں۔ وہ مسلسل روتی رہتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے زندہ رہنا ہے، مجھے مرنا نہیں ہے۔

اپنے آخری دنوں میں انہیں خسرہ ہو گیا اور ڈاکٹروں نے باقی افراد کو ان سے دور رہنے کا کہہ دیا۔ لیکن جب ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے تو میں انہیں دیکھنے کے لیے بھاگی لیکن اس وقت تک وہ جان، جان آفرین کے سپرد کر چکی تھیں۔

یہ 23 فروری 1969 کا دن تھا، ان کی عمر اس وقت صرف 36 برس تھی۔ اگرچہ بھائی جان (دلیپ کمار) ان کی بیماری کے دوران انہیں دیکھنے کبھی نہیں آئے تاہم موت کے بعد وہ آ گئے۔

Tags: بالی وڈمدھو بالا
sohail

sohail

Next Post

میں بلے بازوں کو خوفزدہ کر کے نہیں بلکہ بیوقوف بنا کر آؤٹ کرتا تھا، محمد آصف

ملکی جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 3 فیصد تک گرنے کا امکان

سعودی عرب میں پرائیویٹ کمپنیوں کو تنخواہوں میں 40 فیصد تک کٹوتی کی اجازت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم 'ارطغرل' کے بعد کونسے ترکی ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کے خواہشمند ہیں؟

دنیا کے 11 ممالک جو ابھی تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In