• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی عرب میں پرائیویٹ کمپنیوں کو تنخواہوں میں 40 فیصد تک کٹوتی کی اجازت دینے کا فیصلہ

by sohail
مئی 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب میں پرائیویٹ کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک کمی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس کے علاوہ انہیں ملازمین کو نوکری سے برخواست کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث معیشت خراب ہونے اور کمپنیوں پر دباؤ کے باعث کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہو گئی

سعودی عرب میں پابندیوں کا خاتمہ اور ملازمت کی تلاش میں نکلی خواتین کا سیلاب

سعودی عرب کی ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی وزارت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمپنیاں چھ ماہ کے لیے اپنے ملازمین کی حقیقی تنخواہوں میں کمی کر سکتی ہیں اور کورونا کے حالات میں چھ ماہ بعد انہیں برخواست بھی کر سکتی ہیں۔

اس نئے فیصلے کی ایک شق کے مطابق کمپنی کا مالک اگر حکومت سے سبسڈی بھی لے رہا ہو پھر بھی وہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کر سکے گا، اس سبسڈی میں ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے حکومتی امداد اور ٹیکسوں سے استثنیٰ بھی شامل ہے۔

وزارت کے فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کے لیے تین شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔

1۔ تنخواہوں میں کٹوتی کے آغاز کو چھ ماہ گزر چکے ہوں

2۔ تنخواہوں میں کمی، سالانہ چھٹیاں اور ناگزیر چھٹیاں خرچ ہو چکی ہوں۔

3۔ کمپنی یہ ثبوت پیش کر دے کہ وہ موجودہ حالات کے باعث معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

اس فیصلے پر اس وقت عملدرآمد شروع ہو گا جب یہ سرکاری اخبار میں شائع ہوگا، اس میں یہ ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر وہ چھ ماہ کے لیے سالانہ چھٹیوں پر ہوں گے تو انہیں تنخواہ ملتی رہے گی۔

Tags: سعودی عرب
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم 'ارطغرل' کے بعد کونسے ترکی ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کے خواہشمند ہیں؟

دنیا کے 11 ممالک جو ابھی تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں

18 ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی کس کی خواہش پر ہو رہی ہے؟ حامد خان نے بھانڈا پھوڑ دیا

وسیم اکرم نے ماضی کے کونسے شاندار فاسٹ بالرز کو اپنی ڈریم جوڑی قرار دیا؟

سینئر بیوروکریٹ کے ہاتھوں عزت کو خطرہ، بھارتی سول سروس کی خاتون افسر نے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In