پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شروع کی گئی سوشل میڈیا کمپین میں وسیم اکرم نے پاکستان کے دو سابق مایہ ناز فاسٹ بالرز کو ڈریم بالنگ جوڑی قرار دے دیا.
سوشل میڈیا پر ویڈیو سیشن کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ وقار یونس، شعیب اختر اور عبدالرزاق جیسے عظیم بالرز کے ساتھ کھیلے ہیں لیکن اگر ماضی کے دو بالرز کی بات کی جائے تو وہ سرفراز نواز اور فضل محمود کیساتھ جوڑی بنائیں گے۔
میں بلے بازوں کو خوفزدہ کر کے نہیں بلکہ بیوقوف بنا کر آؤٹ کرتا تھا، محمد آصف
محمد سمیع میں وسیم اکرم جیسی بالنگ کی صلاحیت تھی، شعیب اختر
سرفراز نواز کو ریورس سونگ کا بانی کہا جاتا ہے جبکہ فضل محمود لیگ کٹر گیند کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
53 سالہ وسیم اکرم نے مستقبل کے لیے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کو ڈریم باؤلنگ کی جوڑی میں شامل کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل نسم شاہ کا ہے، وہ نوجوان بالر ہے اور 150 کی اسپیڈ سے گیند کرانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
سرفراز نواز نے پاکستان کی طرف سے 1969 سے لیکر 1984 تک کرکٹ کھیلی، انہوں نے 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں ملک کی نمائندگی کی اور ٹیسٹ میں 177 وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بالرفضل محمود پاکستان کی طرف سے 1952 سے لیکر 1962 تک کھیلے ہیں اور انہوں نے 34 ٹیسٹ میچز میں 139 وکٹ حاصل کیے۔
فضل محمود پاکستان کے پہلے بالر تھے جنہوں نے 100 وکٹوں کا ہندسہ عبور کیا، وہ دائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے فاسٹ بالر تھے۔