• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بی آر ٹی منصوبے پر ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، سپریم کورٹ

by sohail
مئی 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، عوام کا پیسہ ضائع ہو گا تو باز پرس بھی ہو گی۔

یہ ریمارکس سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے پراجیکٹ کیس کی سماعت کے دوران دیے۔

 تاہم سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے منصوبے پر درخواست گزار کے اعتراضات پر خیبر پختونخوا حکومت سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ: 15 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے مجرم استاد کی سزا برقرار

وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر یکساں قومی پالیسی بنائیں، چیف جسٹس

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اپیل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، صوبائی حکومت ان اعتراضات کے جواب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی۔

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ منصوبے پر تعمیر کے بعد توڑ پھوڑ ہوتی رہتی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بی آر ٹی منصوبہ پر ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، صوبائی حکومت عوام کے پیسہ کی محافظ ہے، بی آر ٹی منصوبہ انہیں کے پیسہ سے بن رہا ہے، اسے احتیاط سے خرچ ہونا چاہیے، پیسہ ضائع ہوجائے تو باز پرس بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ صوبائی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ 31 جولائی ہے تاہم کورونا کی وجہ سے 25 دن سے کام رک گیا ہے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ کنٹریکٹر نے تا حال نئی تاریخ نہیں دی۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دو اور صوبائی حکومت کی جانب سے دو درخواستیں دائر کر کے پشاور ہائی کورٹ کے بی آر ٹی سٹرکچر تبدیلی کیس میں دیے گئے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

واضح رہے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے معاملے پر فیصلہ دیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کرکے 45 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

پشاور میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے واحد پراجیکٹ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جبکہ اس کے کچھ حصوں میں تعمیر کے بعد کئی بار توڑ کر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ منصوبہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے۔

Tags: بی آر ٹی منصوبہبی آر ٹی منصوبہ سپریم کورٹ میںبی آر ٹی منصوبے میں تاخیر
sohail

sohail

Next Post

تین ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجہ وسیم اکرم تھے، عامر سہیل

فرانس میں کورونا وائرس کے چین سے بھی پہلے پھیلنے کے شواہد مل گئے

کورونا وبا کے خاتمے پر چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے خطرات لہرانے لگے

عرب شہزادی نے ہندو پائلٹ کی پاکستان فضائیہ میں شمولیت کی خبر شیئر کر کے بھارت کو کیا پیغام دیا؟

حکومت کا آئی پی پیز کے متعلق انکوائری کمیشن کو سرد خانے میں ڈالنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In