• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کالم

برطانیہ کا سب سے بڑا شکاری پرندہ 240 سال بعد ملکی فضاؤں میں لوٹ آیا

by sohail
مئی 5, 2020
in کالم
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ کا سب سے بڑا شکاری پرندہ 240 سال کے بعد پہلی بار انگلینڈ  کی فضاؤں میں دیکھا گیا ہے۔

ایک وقت تھا کہ سفید دم والے یہ عقاب جن کے پروں کا پھیلاؤ 2.5 میٹر ہے، اٹھارویں صدی تک جنوبی انگلینڈ میں بکثرت دیکھے جاتے تھے جو بعد ازاں غیر قانونی شکار کے باعث منظرعام سے غائب ہو گئے۔

ان پرندوں کو  آخری بار انگلینڈ میں 1780 میں جزیرہ آئل آف وائیٹ میں  کیلور کلف (Culver Cliff) کے مقام پر دیکھا گیا تھا۔ 1918 میں پورے یو کے سے مکمل طور پر ناپید ہونے سے پہلے آخری پرندے کو سکاٹش شیٹلینڈ جزیرہ پر گولی ماری گئی تھی۔

رائل سوسائٹی فار پروٹیکشن آف برڈز کے مطابق یورپین سمندری عقابوں کی آبادی بھی برے اور ظالمانہ سلوک کی وجہ سے متاثر ہوئی جس سے متعدد ممالک کو ان کی تعداد میں نمایاں کمی اور مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن فاریسٹری انگلینڈ اور رائے ڈینس وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی کوششوں کی بدولت یہ پرندے دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔

دی انڈپنڈنٹ کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں ایک پانچ سالہ منصوبہ کے تحت چھ عدد سفید دم والے جوان عقابوں کو آئل آف وائیٹ پر چھوڑا گیا تاکہ جنوبی انگلینڈ میں اس نسل کی بحالی کو دوبارہ سے ممکن بنایا جا ئے۔

ان پرندوں کو جی پی ایس ٹریکر لگایا گیا ہے اور اس پروگرام کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم چار نوجوان پرندوں کی ٹریکنگ کر رہی ہے کیونکہ یہ ان کا پہلا سفر ہے۔

سیٹلائیٹ کے ذریعےحاصل شدہ اعدادوشمار نے اس ٹیم کو پرندوں کے رویے سمجھنے سے متعلق دلچسپ مدد فراہم کی ہے جو کہ موسم سرما کے دوران کافی سست تھے لیکن اب انھوں نے مزید دور دراز علاقوں کو دریافت کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ موسم بہار کا آغاز ہوچکا ہے۔

 ان عقابوں میں سے  ایک G393  نر اور G318 مادہ عقاب شمالی یارک تک دور اڑ گئے۔ یہ جوڑا نیشنل پارک میں کئی دن تک رہا اور ساحل کا سفر بھی کیا۔ جہاں انھوں نے 4 گھنٹے ویٹ بائے اور سالٹ برن بائے کے درمیان 12 میل طویل ساحلی پٹی کی کھوج میں گزارے۔

اسی طرح G274 نر پرندے نے 3 دن میں جنوب مشرقی انگلینڈ کا 325 طویل سفر کیا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس نے ایک مادہ G324 کے ساتھ موسم سرما کے مہینوں میں آئل آف وائیٹ (Isle of Wight) کے مقام پر محبت کا رشتہ جوڑ لیا ہے۔

سفید دم والے عقاب اس وقت تک افزائش نسل کا عمل نہیں کرتے جب تک ان کی عمر 4 سے 5 سال نہ ہو جائے ۔ امید کی جا رہی ہے کے نر G274 اور مادہ G324  اگر اس وقت تک زندہ رہنے میں کامیاب رہے تو وہ ایک جوڑے کی صورت میں مل کر اپنی نسل کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ پرندے "بیٹھو اور انتظار کرو” جیسی حکمت عملی اپنانے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں کیونکہ یہ اپنے شکار کےلئے طویل سفر طے کرنے کی بجائے شکار کا "انتظار اور نظر رکھنا” (wait &watch) پسند کرتے ہیں جس سے ان کی  قیمتی توانائی بچ جاتی ہے۔

دی رائے ڈینس وائلڈ لائف فائونڈیشن کے بانی رائے ڈینس نے کہا کہ ” میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ان زبردست پرندوں کو دوبارہ متعارف کرانے میں صرف کیا ہے، ان کو آئل آف وائیٹ کے آسمانوں پر اڑتے دیکھنا میرے لئے واقعی ایک خاص لمحہ تھا”۔

جنوبی انگلینڈ میں سفید دم والے عقابوں کا قیام یورپ کے دیگر ممالک جیسا کہ نیدرلینڈز، آئر لینڈ اور فرانس میں بھی ان پرندوں کی آبادی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سرگرمی کا مقصد یورپ کے جنوب میں پرندوں کی اس نسل کو بحال کرنا ہے۔

انگلینڈ فورسٹری سے تعلق رکھنے والے بروس روتھنی نے مزید کہا کہ ہمیں بے حدفخر ہے کہ آئل آف وائیٹ اور اس کے گردونواح میں جنوبی ساحل پر واقع جن جنگلات کی ہم دیکھ بھال کرتے ہیں وہ اب حیرت انگیز طور پر ان نایاب پرندوں کی رہائش گاہ بن گئی ہیں ۔

sohail

sohail

Next Post

ماسک کے بغیر سٹور میں داخلے سے روکنے پر گارڈ قتل

بی آر ٹی منصوبے پر ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، سپریم کورٹ

تین ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجہ وسیم اکرم تھے، عامر سہیل

فرانس میں کورونا وائرس کے چین سے بھی پہلے پھیلنے کے شواہد مل گئے

کورونا وبا کے خاتمے پر چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے خطرات لہرانے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In