• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایران کے سرحدی محافظوں نے 50 افغان مہاجرین کو دریا میں پھینک دیا

by sohail
مئی 3, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

افغان میڈیا کے مطابق تقریباً 50 افغانیوں نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی تاہم وہ سرحدی محافظین کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے انہیں تشدد کے بعد سرحد پر بہنے والے دریا میں پھینک دیا۔

ان رپورٹس میں سیل فون سے بنی ہوئی غیرواضح ویڈیوز بھی شامل ہیں جن میں آدھا درجن کے قریب لاشیں دکھائی گئی ہیں تاہم ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن کے مطابق آدھے سے زیادہ لوگ دریا میں ڈوب گئے تھے۔

اس المیہ کے عینی شاہد 20 سالہ عبدالواحد، جو ڈوبنے سے بچ گئے، نے نیویارک ٹائمز کو فون پر بتایا کہ سرحدی محافظ ہمیں پائپ سے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ دوبارہ کبھی ہمارے ملک نہ آنا، انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیں دریا کی طرف دھکیلتے رہے۔

عبدالواحد نے بتایا کہ 50 نوجوان افغانیوں کا ایک گروپ گزشتہ ہفتے ایران داخل ہونے کی کوششوں میں سرحدی محافظوں کے ہاتھ لگ گیا، انہیں پہلے قید خانے میں ڈال دیا گیا، بعد میں ان پر تشدد کیا گیا، اس دوران ایک محافظ بار بار کہتا رہا کہ تم لوگوں کی وجہ سے ہماری نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

انہوں نے تفصیلات بتائیں کہ ہمیں منہ کے بل زمین پر گرا دیا گیا اور مار پیٹ کی گئی، اس دوران محافظ مسلسل کہتے رہے کہ تم لوگ ہمارے ملک کیوں آتے ہو؟ اور ہم انہیں بتاتے رہے کہ اپنے ابتر حالات کی وجہ سے ہم آپ لوگوں کے ملک میں آتے ہیں۔

عبدالواحد کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر کو گرفتار افغانیوں کو ایک بس میں بٹھا کر دریائے ہری رود کے کنارے لایا گیا اور نہیں زبردستی دریا میں پھینک دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف 12 لوگ دریا سے زندہ نکل سکے، اس نے خود سات لاشیں دریا سے نکالیں جن میں سے پانچ وہ لوگ تھے جو اس کے ضلع سے اکٹھے نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دریا کے نشیب میں ایک درخت تھا جسے میں نے پکڑ لیا، بعد میں بلوچ تیراک آئے اور انہوں نے ہمیں نکالا، ابھی تک تقریباً 30 لوگ غائب ہیں، مجھے نہیں معلوم ان پر کیا بیتی لیکن میرا خیال ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کی چھان بین کر رہے ہیں، قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے ایک وفد ترتیب دے دیا ہے جو ان رپورٹس کی تحقیقات کرے گا۔

ایران کی فارس ایجنسی کے مطابق افغانستان میں موجود ایرانی سفارتکاروں نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

افغانستان اور ایران کے درمیان 500 میل طویل سرحد موجود ہے، 30 لاکھ کے قریب افغانی شہری، جن میں مہاجرین اور غیرقانونی سرحد پار کرنے والے شامل ہیں، ایران میں رہتے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو 80 کی دہائی میں ملک میں ہونے والی جنگ کے بعد ایران گئے تھے۔

نوجوان افغان اکثر کام کی تلاش میں ایران جاتے ہیں، بہت سوں کو خطرناک صحراؤں سے گزر کر سرحد پار کرنا پڑتی ہے، انہیں اسمگل کرنے والے ایک پک اپ میں بند کر دیتے ہیں اور پورا ایک ہفتہ انہیں وہیں بند رہنا پڑتا ہے۔

ایران میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد آنے والی معاشی بدحالی کے باعث افغانیوں نے واپس آنا شروع کر دیا ہے، رواں برس جنوری اور اپریل کے دوران دو لاکھ 40 ہزار افغانی شہری ایران نے واپس اپنے ملک آئے ہیں۔

اس وقت افغانستان شدید غربت کا شکار ہے، ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد افغان آبادی 1.25 ڈالر پر گزارا کرتی ہے، ایرانی معیشت میں کچھ بہتری کے آثار نظر آنے کے بعد ایک بار پھر افغانی واپس ایران جانا شروع ہو گئے ہیں۔

Tags: افغان مہاجرینایران افغانستان سرحد
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آ گئیں، کل تعداد 9 ہو گئی

روس کورونا کا نیا مرکز بن گیا، ایک ہی دن 10 ہزار سے زائد افراد وبا کا شکار

امریکی کمپنی نے دومنٹ میں کورونا وائرس ختم کرنے والا روبوٹ بنا لیا

کیا بازار سے خریدی گئی سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا سے کورونا کا خطرہ ہے؟

کورونا ویکسین آنے تک بین الاقوامی فضائی سفر کی کیا صورت ہو گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In