سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی جگہ روبوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں، کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس جدہ میں ہائی ٹیک مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے جو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں میں وائرس کی تشخیص اور ٹیسٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صحت سے متعلقہ حکام کا دعویٰ ہے کہ روبوٹ کے استعمال سے میڈیکل سٹاف، ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی اور ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی لباس کے اسٹاک کی بھی بچت ہوگی۔
اسپتال کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر خالد الثمیلی کا کہنا ہے کہ روبوٹ میں میڈیکل ڈیوائسز جس میں سٹیتھو سکوپ ، اوٹوسکوپ ، آئی کیمرہ اور جلد کا باریک بینی سے معائنہ کرنیوالے زیادہ ریزولیوشن کے لینز انسٹال کیے گئے ہیں۔
ان روبوٹس میں ایسی ڈیوائسز بھی نصب کی گئی ہیں جن کے ذریعے ڈاکٹر اور نرسز فاصلے سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر ثمیلی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال نے رسپانس ٹائم بڑھا دیا ہے اور اس سے کمپلیکس کے اندر اور باہر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔
روبوٹ کے ذریعے مریضوں کے ریڈیو گراف امیج اور ان کی فائلز کو چیک کیا جاتا ہے۔
#WATCH: Doctor B2, a medical robot at King Salman Hospital in #Riyadh, starts its first working day with a visit of patients in isolation rooms, diagnosing them remotely through cameras pic.twitter.com/kCvTjb4zjG
— Arab News (@arabnews) May 8, 2020
عرب نیوز کی جانب سے ایسے ہی ایک روبوٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔