• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کراچی میں کورونا کے بغیر علامات والے مریضوں کی اموات نے سوالات کھڑے کر دیے

by sohail
مئی 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں بڑی تعداد میں کورونا کے بغیر علامات والے مریضوں کی اموات ہورہی ہیں۔ کورونا کے بظاہر صحت مند دکھنے والے 2 سے 3 مریض روزانہ گھروں پر ہی مر رہے ہیں۔

گزشتہ 40 روز کے دوران کراچی میں کورونا کے بغیر علامات والے 52 مریضوں کی ایسی اموا ت نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہانے والے ان مریضوں بارے بتایا جاتا ہے کہ یہ سب جسمانی لحاظ سے صحت مند تھے اور انہیں خود کو گھروں میں ہی قرنطینہ ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

خون پتلا کرنے والی ادویات کورونا مریضوں کی جان بچا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آ گئیں، کل تعداد 9 ہو گئی

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے 60 مریض ایسے تھے جن میں وائرس کی علامات نہیں تھیں، یہ بظاہر صحت مند دکھنے والے مریض اچانک کورونا کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے گئے۔

گھروں پر مرنے والے بغیر علامات والے کورونا مریضوں میں 40 سال سے لیکر 82 برس کی عمر کے لوگ شامل ہیں، حکام کے مطابق گھروں میں وفات پانے والے زیادہ تر مریضوں کی عمر 60 برس یا اس سے زائد تھی۔

سندھ کے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے ضلع کورنگی میں 15، ضلع ملیر میں 10، ضلع سینٹرل میں 9، ضلع جنوبی میں 8 اور ایسٹ اور ویسٹ ضلعوں میں 10 مریض گھروں پر قرنطینہ ہونے کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گھروں پر قرنطینہ مریضوں کے ساتھ محکمہ صحت فون پر رابطہ میں رہتا ہے اور کبھی کبھار تو انہیں روز انہ کی بنیاد پر فون کئے جاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھروں پر مرنیوالے زیادہ تر مریضوں کی جانب سے محکمہ صحت کو بتایا گیا تھا کہ وہ بالکل تندرست ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی صحت اچانک بگڑ جاتی ہے اور ان حالات میں انہیں  ICU کی ضرورت پیش آتی ہے۔

کیا بازار سے خریدی گئی سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا سے کورونا کا خطرہ ہے؟

روس کے یہودیوں میں کورونا وائرس سے کم اموات کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کو فوری طبی امداد نہ ملے تو وہ چند گھنٹوں میں مر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بیماری دل پر بھی دباؤ ڈالتی ہے، اس بیماری کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے مریض کی فوری موت ہوسکتی ہے۔

دی نیوز کی جانب سے سندھ کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالہ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے کورونا کے بغیر علامات والے 2 سے 3 مریضوں کی اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

Tags: سندھ میں کورونا وائرسکراچی میں کورونا وائرسکورونا کے بغیر علامات والے مریضکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

گجرات میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص میں خطرناک اضافہ

مندر، مسجد اور گرودوارہ

تنزانیہ کے صدر نے بکری، بٹیر اور پپیتے کا خفیہ کورونا ٹیسٹ کرایا اور نتیجہ مثبت نکل آیا

کیا ٹرمپ انتخابات میں کورونا کے بہانے چین کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں؟

لاک ڈاؤن سے ٹی بی کے مریضوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In