• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

گجرات میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص میں خطرناک اضافہ

by sohail
مئی 8, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

میڈیکل اسٹاف اور مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث مقامی انتظامیہ نے گجرات میں دو مراکز صحت سیل کر دیے ہیں۔ گورنمنٹ میٹرنٹی اسپتال گجرات اور بنیادی مرکز صحت فتح پور سیل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

گزشتہ چند دنوں میں ضلع گجرات میں تین سو کے قریب حاملہ خواتین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 28 کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے جبکہ دو سو خواتین کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ میٹرنٹی اسپتال گجرات میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس انفیکشن کی شرح خطرناک حد تک زیادہ تھی جس کی وجہ سے اسے سیل کیا گیا۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کے روز میٹرنٹی اسپتال کے اسٹاف اور ڈاکٹرز کے سیمپل حاصل کیے جہاں طبی سہولیات کی فراہمی پہلے ہی معطل ہے۔ فتح پور میں انتظامیہ نے بنیادی مرکز صحت کے میڈیکل آفیسر کے پرائیویٹ کلینک کو بھی سیل کر دیا ہے۔

تین سیلزمینوں کے رزلٹ پازیٹو آنے پر انتظامیہ نے بھمبر روڈ پر گروسری سٹورز بھی بند کر دیے ہیں۔ مسلم بازار کی ایک بیکری میں کام کرنیوالے دو سیلزمینوں کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آئے ہیں تاہم بیکری کو سیل نہیں کیا گیا۔

ڈان کے مطابق ضلع کی مقامی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے مقام پر ٹرک ہوٹلز اور بڑے گروسری سٹورزپر نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرسگجرات میں کورونا کا پھیلاؤ
sohail

sohail

Next Post

مندر، مسجد اور گرودوارہ

تنزانیہ کے صدر نے بکری، بٹیر اور پپیتے کا خفیہ کورونا ٹیسٹ کرایا اور نتیجہ مثبت نکل آیا

کیا ٹرمپ انتخابات میں کورونا کے بہانے چین کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں؟

لاک ڈاؤن سے ٹی بی کے مریضوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان

روی شاستری اوڈی کار لے گئے اور جاوید میانداد ہاتھ ملتے رہ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In