• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارتی ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے چوتھے روز 165 کروڑ کی شراب فروخت

by sohail
مئی 8, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن سے جہاں لاکھوں مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں شراب کے عادی افراد بھی بری طرح متاثر ہوئے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب کی فراہمی والی دکانیں بند کر دی گئیں۔

اب لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے بھارتی ریاست کرناٹک میں جب شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تو اس کی خریداری کرنیوالوں کی لائنیں لگ گئیں۔

بھارت میں بھوک سے بچنے کیلئے گھروں کو جانیوالے 14 مزدور ٹرین نیچے کے نیچے آ گئے

بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی

اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے چوتھے روز 165 کروڑ کی شراب فروخت کی گئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے روز کرناٹک میں 45 کروڑ روپے کی شراب فروخت کی گئی تھی۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تقریباً ایک ماہ کی بندش کے بعد شراب فروخت کرنیوالی دکانوں پر پہلے روز 3 لاکھ 90 ہزار لیٹر بیئر جبکہ 8 لاکھ 50 ہزار لیٹر بھارتی دیسی ساختہ شراب کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے روز کرناٹک میں 7 لاکھ 2 ہزار لیٹر بیئر جبکہ 36 لاکھ 37 ہزار لیٹر دیسی شراب فروخت کی گئی جس کی مالیت 197 کروڑ روپے بنتی ہے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں شراب فروخت کرنیوالے دکانوں کو شام 7 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شراب کے نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار نے راستے میں سانپ کے آنے سے اس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

Tags: بھارت میں شراب کی فروختبھارت میں‌لاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post

کراچی میں کورونا کے بغیر علامات والے مریضوں کی اموات نے سوالات کھڑے کر دیے

گجرات میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص میں خطرناک اضافہ

مندر، مسجد اور گرودوارہ

تنزانیہ کے صدر نے بکری، بٹیر اور پپیتے کا خفیہ کورونا ٹیسٹ کرایا اور نتیجہ مثبت نکل آیا

کیا ٹرمپ انتخابات میں کورونا کے بہانے چین کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In