وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راشد حفیظ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے، ان کے خاندان کے دیگر افراد کا ٹیسٹ ہو چکا ہے جس کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو تمام تر صورتحال سے باخبر رکھیں گے۔
معروف ٹی وی اداکار یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
طیارہ حادثے میں بچ جانے والے ظفر مسعود کا تعلق بھارت کے کس مشہور خاندان سے ہے؟
راجا راشد حفیظ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور انہوں نے بھی خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے لاہور میں اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔
اس سے قبل شوبز سے تعلق رکھنے والے تین اداکاروں یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ندا یاسر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹیوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں خود کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم ان کے شوہر کو بخار تھا جبکہ بیٹے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ندا کا کہنا تھا کہ ان کے عملے کے افراد کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
یہ بات کہی جا رہی ہے کہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں پاکستانی ڈرامے ‘میرا دل میرا دشمن’ کے اداکار شریک ہوئے تو ان میں بھی کورونا وائرس منتقل ہو گیا۔
اس ڈرامے میں نوید رضا کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ یاسر نواز، ایلیزے شاہ، نعمال سمیع اور انعم تنویر بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔