نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن، جنہوں نے حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا، کے لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہو گئے۔
جسینڈا آرڈرن نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے انٹرویو جاری رکھا اور مسلسل مسکراتی رہیں، اس دوران انہوں نے میزبان ریان برج کی بات کاٹ کر انہیں بتایا کہ پارلیمنٹ کمپلیکس اور کمرے میں کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریان، یہاں تھوڑا سا زلزلہ آیا ہے اور کمرہ ہل رہا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرے پیچھے موجود اشیاء ہل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں زلزلے آنا ایک معمول کی بات ہے، اس انٹرویو کے دوران 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ویلنگٹن سے 62 میل دور سمندر کی تہہ میں تھا۔
یہ زلزلہ اسقدر شدید تھا کہ ٹرینوں کو روک دیا گیا، سٹورز پر رکھی اشیاء بھی زمین پر گر گئیں تاہم کسی بڑے نقصان یا زخمیوں کی اطلاع نہیں ملی۔
اس کے باوجود مس آرڈرن نے انٹرویو جاری رکھا اور میزبان کو تسلی دی کہ میرے اوپر لٹکنے والی لائٹس بھی نہیں ہیں اور میں تعمیر کے نکتہ نظر سے ایک مضبوط جگہ ہو بیٹھی ہوں۔
Watch: New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern barely skipped a beat when an earthquake struck during a live television interview Monday morning https://t.co/y6mi4M5mxb pic.twitter.com/L8uhle1rNT
— TIME (@TIME) May 25, 2020
2011 میں کرائسٹ چرچ میں آنے والے زلزلے کے باعث 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک بڑا علاقہ تباہ ہو گیا تھا۔