کورونا وباء کے دوران جہاں دنیا بھر کی بڑی معاشی طاقتیں سکڑ گئی ہیں اور کروڑوں ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں چند ایسے کھرب پتی افراد بھی ہیں جن کی دولت میں اس وباء کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے کمپنی شیئرز کی فروخت سے اپنی دولت میں بیٹھے بٹھائے اربوں ڈالرز اضافہ کیا۔
اب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی دولت میں پچھلے دو ماہ کے دوران 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس، مائیکروسوفٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل گیٹس کے بعد دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
دنیا کے 9 امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہو گیا
دنیا ڈوب گئی لیکن دنیا کا امیر ترین شخص مزید امیر ہوگیا
بلومبرگ انڈیکس کے مطابق مارک زکر برگ 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں۔
17 مارچ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے وقت فیس بک کے بانی 57.5 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے تھے، اس وقت سے اب تک ان کی کمپنی کے نفع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو توقعات سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔
اس سہ ماہی کے دوران 17.74 ارب ڈالرز آمدنی جبکہ 1.74 ارب صارفین فیس بک کی جانب متوجہ ہوئے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ریکارڈ بنا ہے کہ فیس بک کی تمام ایپس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
پہلی سہ ماہی کے ان نتائج کے بعد فیس بک کے حصص کی مالیت میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔