اداکارہ عظمیٰ خان کی بہن ہما خان نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ ان کی بہن پر کوئی تشدد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں درج ملزمان بے قصور ہیں۔
مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے بیان حلفی میں ان کا کہنا ہے کہ میں میز پر گرے ہوئے شیشے کے ٹکڑوں کے باعث زخمی ہوئی تھی، گھر میں داخل ہونے والے ملزمان نے میرے اوپر کوئی تشدد نہیں کیا۔
شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات عظمیٰ خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، میری بہن عظمیٰ خان نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی تھی اس لیے مقدمہ خارج کیا جائے۔