• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت کا بجلی کے شعبہ سے متعلقہ اداروں کو 47.7 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

by sohail
جون 3, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی سست روی کے باعث بجلی کی طلب میں کمی کے اثرات کو کم کرنے اور اس سے نمٹنے کیلئے بجلی کے شعبہ کے متعلقہ اداروں کو 47.7 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی سی نے 9 اپریل 2020 کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں سیکرٹری پاور ڈویژن اور سیکرٹری فنانس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد جنریشن اور ٹرانسمیشن کی مقررہ لاگت کے حساب سے 47.7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا اور پبلک سیکٹر جنریٹرز اور آئی پی پیز کو ضرورت کے مطابق ادائیگی کا تعین کرنا ہے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ  غور کے لیے ای سی سی کو پیش کرے گی۔

اسی سلسلے میں 28 اپریل 2020 کو ڈپٹی چیئرمین پلانگ کمیشن کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جس میں اس مسئلے پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا گیا اور ماہانہ بنیادوں پر مقررہ لاگت کا جائزہ لیا گیا۔

اس میں سرکاری شعبے اور پرائیویٹ آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز اور ٹرانسمیشن کی مقررہ لاگت کا ماہانہ وار جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مشاہدہ کیا گیا کہ کپیسٹی چارجز میں مقامی اور غیر ملکی بینکوں کو قرض کی ادائیگی بھی شامل ہیں۔

سی پی پی اے- جی کی جانب سے بتایا گیا کہ 23 اپریل 2020 تک ڈسکوز مجموعی طور پر صرف 15 ارب روپے اکٹھے کر سکے ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مہینے میں یہ مجموعہ 61.1 ارب روپے تھا۔

کمیٹی نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو 47.7 ارب روپے کے پیکج کی منظوری کی سفارشات پیش کر دی ہیں۔ 

بزنس ریکارڈر میں شائع مشتاق گھمن کی خبر کے مطابق کمیٹی کا موقف تھا کہ اس سے پاور سیکٹر کو 2020 کی سہ ماہی کے اختتام پر بین الاقوامی اور قومی قرض دہندگان کے قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت کو پورا کرنے اور آئی پی پیز کو تاخیر سے ادائیگی پر شرحِ سود سے بچنے میں مدد ملے گی۔

sohail

sohail

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا

شارجہ کا تاریخی میچ جب پاکستان نے مخالف ٹیم کے اوپنرز کو آؤٹ کیے بغیر فتح حاصل کی

میڈیا میں جنسی نظریات کی عکاسی

معروف اینکر غریدہ فاروقی میں کورونا وائرس کی تصدیق

قاضی فائز عیسیٰ کیس: فروغ نسیم ایک بار پھر سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In