معروف ٹی وی اینکر اور صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر پر الگ تھلگ ہو گئی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دو روز قبل ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔
روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کورونا وائرس کا شکار
سندھ میں کورونا وبا: صوبائی وزیر حاجی غلام مرتضیٰ انتقال کر گئے
سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
غریدہ فاروقی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں اپنے ہی گھر میں قرنطینہ میں ہوں، یہ بیماری حقیقی ہے اور اس میں مبتلا ہونا، اس کا بتانا اور درست انداز میں علاج کرانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب اپنے آپ کو محفوظ کریں اور اس وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
اب تک ریڈیو پاکستان میں کام کرنے والے دو افراد سمیت میڈیا کے تین لوگ کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے سینئر براڈکاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو نیوز کاسٹر ہما ظفر کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، اسی طرح 92 نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی فخرالدین سید بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مطابق اب تک 150 سے زائد صحافی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔