ٹی وی کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
دونوں اداکاراؤں نے طبیعت ناساز ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کے دیگر گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
معروف ٹی وی اداکار یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اس سے قبل یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا بھی کورونا مرض میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں خود کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم ان کے شوہر کو بخار تھا جبکہ بیٹے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ندا کا کہنا تھا کہ ان کے عملے کے افراد کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
یہ بات کہی جا رہی ہے کہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں پاکستانی ڈرامے ‘میرا دل میرا دشمن’ کے اداکار شریک ہوئے تو ان میں بھی کورونا وائرس منتقل ہو گیا۔
اس ڈرامے میں نوید رضا کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ یاسر نواز، ایلیزے شاہ، نعمال سمیع اور انعم تنویر بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔