• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں 2 ارکان اسمبلی انتقال کر گئے

by sohail
جون 3, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں کورونا وبا مسلسل اپنے خون آشام پنجے گاڑ رہی ہے، عام انسانوں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں، آج کے روز دو اراکین صوبائی اسمبلی وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا انتقال

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشیدالدین کاکاخیل کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

خیبرپختوخواہ سے تعلق رکھنے والے جمشید الدین کاکاخیل کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گزشتہ تین دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

کورونا سے صحتیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کرگئے

سندھ میں کورونا وبا: صوبائی وزیر حاجی غلام مرتضیٰ انتقال کر گئے

میاں جمشید الدین کاکا خیل نے 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 63 سے منتخب ہوئے تھے، وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز کے طور پر بھی کام کر چکے تھے۔

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کا انتقال

دوسری جانب مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ بھی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔

66 سالہ شوکت منظور چیمہ کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اور وہ گزشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں زیرعلاج تھے، وہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی پی 51 گوجرانوالہ ون سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر حاجی غلام مرتضیٰ بھی کورونا وبا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے تھے، وہ ملیر میں کورونا ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔

علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت مسلسل بڑھ رہی ہے، اب تک اس سے متاثرہ 80 ہزار 460 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 1688 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرسمیاں جمشیدالدین کاکاخیل
sohail

sohail

Next Post

عظمیٰ خان تشدد کیس میں نیا موڑ، ہما خان نے ملزمان کے حق میں بیان دے دیا

حکومت کا بجلی کے شعبہ سے متعلقہ اداروں کو 47.7 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا

شارجہ کا تاریخی میچ جب پاکستان نے مخالف ٹیم کے اوپنرز کو آؤٹ کیے بغیر فتح حاصل کی

میڈیا میں جنسی نظریات کی عکاسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In