عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے متاثرین کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی تعداد اس بات کی علامت ہے کہ وبا کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
ادارے کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس نے رپورٹرز کو بتایا کہ گزشتہ 10 میں سے 9 دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اتوار کو یہ تعداد ایک لاکھ 36 ہزار تک چلی گئی جو کہ ایک ہی دن میں مریضوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
کیا ڈاکٹر کورونا کا غلط علاج کر رہے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی
6 ماہ میں کورونا کے متعلق ہم نے کیا سیکھا؟ اگلے 6 ماہ کیسے ہوں گے؟
کورونا وبا کے پھیلاؤ میں 80 فیصد کردار ‘سپر سپریڈر’ کا ہے، نئی تحقیق
نیو یارک ٹائمز کے مطابق اب تک اس وبا سے دنیا بھر میں 70 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں، اب کورونا وائرس ہر ملک میں پہنچ چکا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ اتوار کو رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں تین چوتھائی کا تعلق صرف 10 ممالک سے تھا، یہ زیادہ تر امریکی اور جنوبی ایشیائی ممالک ہیں۔
انہوں نے نسل پرستی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کرنے والوں کو کہا کہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔