• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

‘اواخر جولائی تک دلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے’

by sohail
جون 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی دارالحکومت دلی میں کورونا وبا کی صورتحال خراب تر ہو رہی ہے، نائب وزیراعلیٰ نے خبردار کیا ہے کہ جولائی کے آخر تک مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

دلی میں کورونا سے بری طرح متاثر ہونے والے مریضوں کے لیے اسپتال میں بیڈز کی کمی ہے اور خوفناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، کئی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں نے اسپتال کی سیڑھیوں پر آخری سانس لیا کیونکہ انہیں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

بھارت کے امیر ترین شہر ممبئی میں کورونا کی تباہی کا آنکھوں دیکھا حال

52 سالہ شخص نے 36 دن وینٹی لیٹرز پر گزار کر کورونا کو شکست دے دی

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں 80 فیصد کردار ‘سپر سپریڈر’ کا ہے، نئی تحقیق

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ملک میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں وبا کے پھیلاؤ کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اس میں مزید تیزی آ رہی ہے۔

اب تک بھارت میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے اور اگلے چند روز میں یہ تعداد برطانیہ سے بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔

دارالحکومت دلی میں اب تک 29 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں، نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا نے رپورٹرز کو بتایا ہے کہ جولائی کے آخر میں یہ تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دلی کے اسپتالوں میں 9 ہزار کے قریب بیڈز موجود ہیں، جولائی کے آخر میں 80 ہزار بیڈز کی ضرورت پڑ سکتی ہے، دلی کے علاوہ ممبئی دوسرا بڑا شہر ہے جو کورونا وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دلی میں بحران

دلی کی ایک یونیورسٹی کے طالب علم انیکر گوئیل نے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے اس کے دادا کو 6 حکومتی اسپتالوں نے داخل کرنے سے انکار کر دیا تھا، انہیں کورونا کا مرض لاحق تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں نے انہیں بیڈز نہ ہونے کا عذر پیش کیا حالانکہ حکومتی ایپ کے مطابق بیڈز موجود تھے، پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر انہیں معلوم ہوا کہ ان کے اخراجات اتنے زیادہ ہیں جن کی ادائیگی ان کے بس سے باہر ہے۔

انیکر کے خاندان نے عدالت میں درخواست دائر کی اور انہیں سماعت کے لیے اگلے ہفتے کی تاریخ ملی جس دوران ان کے دادا کا انتقال ہو گیا۔

اس نے بتایا کہ ہمارا 78 سالہ دادا ہماری نظروں کے سامنے لمحہ بہ لمحہ موت کے منہ میں جاتا رہا اور ہم اس کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے۔

ایک اور خاتون نے ٹویٹ کیا کہ اس کے والد کو تیز بخار اور سانس کی تکلیف ہے لیکن کوئی اسپتال انہیں داخل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ایک گھنٹے بعد اس نے ایک اور ٹویٹ میں اپنے والد کی موت کی اطلاع دی۔

دلی سرکار کی ایپ کے مطابق 2 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 8814 بیڈز موجود ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ مریضوں سے بھر چکے ہیں، 96 اسپتالوں میں سے 20 میں کوئی بیڈ فارغ نہیں تھا۔

ایپ کے مطابق اسپتالوں میں کل 519 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 260 زیراستعمال ہیں۔

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ منیش تیواڑی کا کہنا ہے کہ دلی کا نظام صحت ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسدلی میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

نیب عامر محمود کیانی اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف حرکت میں آ گیا

پٹرول کی قلت: کابینہ اجلاس میں اراکین عمر ایوب، ندیم بابر پر برس پڑے

فوجیوں کے درمیان لڑائی کے بعد چینی اور بھارتی میڈیا کے درمیان لفظی جنگ شروع

غیرملکی میڈیا نے بھارت کی کورونا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام قرار دے دی

کیا برونڈی کے صدر کا انتقال کورونا سے ہوا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In