• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا برونڈی کے صدر کا انتقال کورونا سے ہوا ہے؟

by sohail
جون 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برونڈی کے صدر پیرے کورُنزیزا اچانک انتقال کر گئے ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی موت کورونا کے باعث واقع ہوئی ہے۔

سرکاری اعلامیے میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے، 55 سالہ پیرے کورُنزیزا گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں اگست کو اپنا عہدہ چھوڑ رہے تھے۔

براعظم افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار اسقدر کم کیوں ‌ہے؟

افریقی ملک کانگو میں کورونا کے ساتھ ساتھ ایبولا وبا پھیلنے لگی، 5 افراد ہلاک

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کھیلوں کے شائق صدر نے ہفتے کے روز ایک والی بال میچ میں شرکت کی، اسی رات وہ بیمار پڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

اتوار کے روز ان کی حالت میں بہتری آئی لیکن حیرت انگیز طور پر پیر کی صبح ان کی حالت خراب ہوئی اور انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

سرکاری اعلامیے میں لوگوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیرے کورُنزیزا نے اس چھوٹے سے افریقی ملک میں کورونا پھیلاؤ کے بعد پابندیاں لگانے سے انکار کر دیا تھا اور کھیلوں کے انعقاد اور سیاسی جلسے جلوسوں کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق 10 روز قبل کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو نیروبی لے جایا گیا، اسی باعث صدر کے کورونا سے انتقال کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس وقت افریقہ میں ایک لاکھ 97 ہزار کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد اس وبا کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

برونڈی کی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی تھی کیونکہ اس نے جان بوجھ کر کورونا کے خطرے کو کم کر کے بتایا تھا۔

ایک کروڑ 10 لاکھ کی آبادی پر مشتمل برونڈی نے کورونا کے 83 کیس رپورٹ کیے، حکومت نے اتنی کم تعداد کو خدائی حفاظت قرار دیا تھا اور عوام سے کہا تھا کہ وہ بلاخوف و خطر اپنے معمولات جاری رکھیں۔

برونڈی نے دیگر افریقی ممالک کے برعکس لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کورونا کے خلاف کام کرنے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو ملک سے نکال دیا تھا۔

 پیرے کورُنزیزا 15 برس ملک پر حکمرانی کرتے رہے تاہم اب اپوزیشن کے دباؤ کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑ رہے تھے تاہم سپریم گائیڈ کے طور پر انہیں وسیع اختیارات دیے جانے تھے۔

برونڈی نے 2017 میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی رکنیت چھوڑ دی تھی اور گزشتہ برس اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفاتر زبردستی بند کرا دیے تھے۔

Tags: افریقہ میں کورونا وائرسبرونڈی کے صدر کا انتقالکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا کی پھیلتی وبا: عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کا مشورہ

سرکاری گھروں پر قبضے، سپریم کورٹ نے وزارت ہاؤسنگ کو آخری مہلت دے دی

ہمیں جان بوجھ کر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق سوچنا چاہیئے، برطانوی سائنسدان

پاکستان کے 6 کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، شعیب اختر کا انکشاف

چینی اسکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In