پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چینی اسکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
درخواست چیلنج کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور ق لیگی ایم این اے مونس الہٰی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی ملز شامل ہیں
درخواستگزاروں نے اپنی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اور انکوائری کمیشن کے ارکان فریقین میں شامل ہیں۔
درخواست گزاروں نے انکوائری کمیشن کی تشکیل، رپورٹ اور کابینہ سے منظوری کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل غیرقانونی تھی۔