پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ اور جماعت کی ترجمان مریم اورنگ زیب بے شہباز شریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو اس موقع پر قومی احتساب بیورو میں طلب کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو کئی بار مطلع کیا گیا کہ شہباز شریف کی قوت مدافعت کم ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں، نیب کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی جو منظور نہیں ہوئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے، قوم سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔