راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا انتقال کر گئے ہیں، وہ کورونا وائرس کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیرعلاج تھے، انہیں طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم ڈاکٹر ان کی جان نہ بچا سکے۔
اکمل مرزا راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل تھے، شہبازشریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب سمیت کئی سیاسی رہنماء کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔