پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ان کے بیٹے قاسم گیلانی نے تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ وزیراعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو کو بتایا ہے، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شکریہ عمران خان اور نیب کہ آپ نے میرے والد صاحب کی زندگی کو کامیابی سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔
کورونا کی علامات کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف
او بلڈ گروپ والے افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے، نئی تحقیق
مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کورونا کے باعث انتقال کر گئے
یوسف رضا گیلانی جمعرات کو راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے، ان پر توشہ خانہ سے پرآسائش گاڑیوں اور تحائف لینے کا الزام ہے۔
اس موقع پر انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں حاضری سے مستقل استثنا دیا جائے کیونکہ کئی ارکان اسمبلی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
ان کے خلاف نیب نے 2 مارچ کو ریفرنس قائم کیا تھا جس میں یوسف رضاگیلانی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر توشہ خانہ سے 15 فیصد قیمت دے کر گاڑیاں لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
نیب نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے دونوں سیاسی رہنماؤں کو یہ گاڑیاں کم قیمت پر لینے میں معاونت فراہم کی تھی۔
اس سے قبل کئی ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی رہنما کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں شہباز شریف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔