کورونا کا شکار ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کی طبیعت ہفتے کے روز سے ہی ناساز تھی تاہم گزشتہ رات یہ مزید خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ملٹری اسپتال راولپنڈی داخل کرا دیا گیا۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹرز ان کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔
پاکستان میں کورونا کی شدت جاری ہے اور اس وقت تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 2600 سے زیادہ افراد انتقال کر چکے ہیں۔