• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین اور بھارت کی فوجوں میں لڑائی، ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک

by sohail
جون 16, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدہ صورتحال آخرکار جھڑپوں میں بدل گئی، عالمی میڈیا کے مطابق لڑائی میں بھارت کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی لیکن بھارت پر سرحد عبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے ان کی فوجوں میں چین کے زیرقبضہ علاقے میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔

لداخ کے قریب چین اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟

فوجیوں کے درمیان لڑائی کے بعد چینی اور بھارتی میڈیا کے درمیان لفظی جنگ شروع

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لاو جیان ژاو نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پیر کو دو مرتبہ سرحد عبور کی جس کی وجہ سے دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ایک بھارتی فوجی افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور 19 فوجی جوان شامل ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت کا کہنا ہے کہ سرحد پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی، مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا جس سے وہ ہلاک ہو گئے لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

بھارت کا الزام ہے چین نے ہزاروں فوجی لداخ کی وادی گالوان میں بھیج دیے ہیں، اس کا کہنا ہے کہ چین نے 38 ہزار مربع میل کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

1962 میں چین بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) طے ہوئی تھی جو ایک عارضی سرحدی انتظام تھا۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے پر ایل اے سی میں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں، گزشتہ دنوں مشرقی لداخ میں پینگونگ سوجھیل پر دو بار فوجیوں میں لڑائی ہوئی جس میں مکوں، لاتوں، لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔

چین نے بھارت فوجیوں کا ایک دستہ بھی قیدی بنا لیا تھا جسے باہمی گفت و شنید کے بعد رہا کر دیا گیا لیکن ابھی تک صورتحال کشیدہ ہے۔

فوجی ذرائع سے شائع ہونے والی خبروں کے مطابق اس جھگڑے کے بعد چینی فوجیوں نے جھیل کے مشرقی کنارے پر مزید گشتی کشتیاں اتار دی ہیں، یہ علاقہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

بھارت کچھ عرصہ سے اپنی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ایک سڑک تعمیر کر رہا ہے جو اس سال مکمل ہونے کا امکان ہے، چینی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

جھیل پر ہونے والے جھگڑے کے بعد لداخ سے 2 ہزار کلومیٹر دور ریاست سکم میں بھی چین بھارت سرحد پر ناکولا کے خطے میں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان ایسا ہی جھگڑا پیش آیا۔

Tags: چین بھارت فوجی جھڑپلداخ میں سرحدی تنازعہوادی گلوان
sohail

sohail

Next Post

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ بتا دی

منی ٹریل پر بحث کے دوران سپریم کورٹ میں سلائی مشین کے کاروبار کی گونج

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش اسی ہفتے شروع ہو گی

کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت ہو گئی

جسٹس عیسیٰ وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی لندن میں جائیدادیں سامنے لے آئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In