پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف امریکی خاتون سنتھیا رچی کی درخواست پولیس نے مسترد کر دی۔
پولیس نے تفتیش کے بعد رحمان ملک کے خلاف الزامات ثبوت نہ ملنے پر بے بنیاد قرار دے دیے۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی خاتون کے پاس رحمان ملک کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، دوران تفتیش دھمکیوں کے الزامات لگانے والی سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور دھمکی کا وقت بتانے سے قاصر رہیں۔
امریکی خاتون سنتھیا رچی کا سفری ریکارڈ سامنے آ گیا، 52 بار پاکستان آئیں
رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سنتھیا رچی نے مزید تفصیل بتا دی
جیو نیوز کے مطابق پولیس نے مزید کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رحمان ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں 2011 میں زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس واقعہ کے متعلق اس وقت کسی تھانے میں درخواست نہیں دی گئی جبکہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھی ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
الزامات کی تفصیل
یاد رہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیجا اور اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔
امریکی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بینظیر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی تفصیل پیپلزپارٹی کے ہی ایک سینئر رہنما نے انہیں فراہم کی تھیں۔