• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سپریم کورٹ کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے مبینہ نئے قبضوں کا سروے کرانے کا حکم

by sohail
جون 29, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ کے سامنے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس میں مبینہ طور پر مزید غیر قانونی قبضوں کا ذکر سامنے آیا تاہم بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو برطانیہ میں جرمانے کی سزا اور وہی رقم پاکستان منتقل کرکے اقساط کے طور پر سپریم کورٹ جمع کرانے کا کوئی تذکرہ نہ ہوا۔

عدالت نے عملدرآمد کیس میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے مبینہ طور پر نئے غیرقانونی قبضوں پر نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ان مبینہ غیر قانونی قبضوں، سندھ حکومت کے اعتراضات اور وفاقی حکومت کے تحفظات پر تحریری فیصلہ جاری کیا جائے گا جس میں تمام نکات کو نظر میں رکھا جائے گا۔

عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ کے دیگر ارکان جسٹس اعجازلا حسن اور جسٹس منیب اختر تھے۔

سماعت کے دوران سوشل میڈیا کی پوسٹس کا بھی ذکر ہوا۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ تحریری فیصلے میں سروے آف پاکستا ن سے حد بندی سے متعلق نئی رپورٹ منگوائیں گے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا بحریہ ٹائون نے اقساط جمع کرائی ہیں۔

وکیل بحریہ ٹاؤن بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اقساط کے علاوہ ایڈوانس رقم جمع کرائی ہے، سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں 57 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، جولائی تک 32 ارب جمع کرانے تھے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ کورونا وبا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ریلیف کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہ بات قبل از وقت ہے، آ پ نے رقم اقساط سے زیادہ ویسے ہی جمع کرائی ہے، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر خبریں آ رہی ہیں کہ آپ نے مقررہ زمین سے زیادہ اپنے پاس رکھی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں 16 ہزار 8 سو 96 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی جو مکمل نہیں ملی، سوشل میڈیا پر حقائق پر مبنی بات نہیں کی جاتی، اس پر الگ سے جواب داخل کرونگا، سندھ حکومت کو ہدایات دی جائیں کہ ہماری بقیہ زمین ہمیں دی جائے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ کیوں نہ اس معاملے پر سروے کرایا جائے، سپارکو سمیت دیگر اداروں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ سروے کرے اورپورٹ جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کرانے سے واضح ہوجائے گا کہ آپ کے پاس کتنی زمین ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ مقرر کردہ زمین سے زیادہ آپ کے پاس ہے یا نہیں۔

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اگر عدالت سروے کرانے کا حکم دیتی ہے تو اس میں وفاقی اداروں کو شامل کیا جائے، بحریہ ٹاؤن کی جمع کرائی گئی رقم آرٹیکل 78 کے تحت وفاق کو دی جائے، اس حوالے سے درخواست پہلے سے جمع شدہ ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی تھی، اس کمیٹی کی تشکیل اور اس میں وفاق کی شمولیت پر شدید اعتراض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی میں سیکرٹری پلاننگ کی موجودگی سمجھ سے باہر ہے، سندھ میں کونسا ترقیاتی منصوبہ بنانا ہے یہ اختیار وفاق کو سونپنے پر اعتراض ہے۔

جسٹس اعجازلاحسن نے استفسار کیا کہ یہ اختیار کمیٹی اور عدالت کو دے سکتے ہیں؟ ہم فیصلہ کرتے وقت سندھ کے نکتے کو سامنے رکہیں گے۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ آئے روز شرح سود گرتی جا رہی ہے ہماری خواہش ہے کہ اس پیسے کا درست انداز میں استعمال ہو۔

جسٹس اعجازلاحسن نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے حاصل شدہ رقم جاری منصوبوں پر استعمال نہیں ہو سکتی، یہ اصول وفاق اور صوبے پر بیک وقت لاگو ہو گا۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جب بھی صوبہ اپنی زمین فروخت کرتا ہے تو رقم کنسولیڈیڈ اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے، وفاق نے ابھی تک ہمیں 334 ارب ادا نہیں کئے۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ وفاق اور صوبہ آپسی اختلافات اس مقدمے سے دور رکھیں۔

جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ حال ہی میں آڈیٹر جنرل نے وفاق میں اربوں روپے کے گھپلوں کا ذکر کیا ہے، وفاق اور صوبے کی آپسی لڑائی میں ہم نہیں پڑیں گے۔

Tags: بحریہ ٹاؤنسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

ایران نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹر پول سے مدد مانگ لی

قومی اسمبلی نے بجٹ 2020-21 کی منظوری دے دی

اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد میں بڑی کمی

سندھ اسمبلی میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو تنقید کی زد میں

وٹامن کے کیا ہے اور کس وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In