پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
انہوں نے بھارتی گیت ‘تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو’ پر یہ ویڈیو بنائی، اسے اپ لوڈ کرنے کے بعد کئی ارکان اسمبلی نے شدید تنقید کی۔
دعا بھٹو نے اپنی بہن کی ویڈیو پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگ لی اور کہا کہ ان کی بہن نے انجانے میں سندھ اسمبلی کی لابی میں موجود کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنا ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ غلطی بتانے پر یہ ویڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دی گئی ہے، اس پر کسی دل آزاری ہوئی تو میں اپنی بہن اور خود اپنی جانب سے معذرت کرتی ہوں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رکن شرمیلا فاروقی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اقراء کی ویڈیو پر سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ یہ بہت غیرذمہ دارانہ اقدام ہے، سندھ اسمبلی کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سندھ اسمبلی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسمبلی میں صرف ممبران کو شرکت کی اجازت ہے۔