یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان کی قومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
اپنے بیان میں ای اے ایس اے نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے یورپ کے رکن ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں پر 6 ماہ کے لیے عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہو گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔