• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکہ کا کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کا معاہدہ

by sohail
جولائی 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ایسی کمپنی کے ساتھ ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے جس کی آج تک کوئی پراڈکٹ مارکیٹ میں نہیں آئی۔

امریکی حکومت میری لینڈ کی نوواویکس کمپنی کو ایک ارب 60 کروڑ ڈالر دے گی جس سے وہ اگلے برس کے آغاز تک کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں تیار کرے گی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے شروع کیے گئے آپریشن وارپ اسپیڈ کے تحت یہ ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیل قرار دی جا رہی ہے جس کا مقصد امریکی عوام تک جلد از جلد ویکسین پہنچانا ہے۔

کورونا کی ویکسین تیار ہونے کے بعد بھی ایک رکاوٹ باقی رہے گی، بل گیٹس

دنیا کے غریب افراد اور ممالک تک کورونا ویکسین کیسے پہنچے گی؟

آپریشن وارپ اسپیڈ میں کئی ایجنسیاں شامل ہیں اور اس کا مقصد رواں برس کے آخر تک امریکی عوام کے لیے ویکسین تیار کرنا ہے لیکن اس پراجیکٹ کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئیں۔

نوواویکس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سٹینلے سی ایرک نے اتوار کو نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے کہ یہ بھاری رقم حکومت کے کس شعبے سے آ رہی ہے۔

تاہم بعد ازاں کمپنی کے ترجمان کہا کہ یہ رقم ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز ڈیپارٹمنٹ اور ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل مئی میں ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز فراہم کر رہی ہے، کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اکتوبر تک ویکسین تیار کر لیں گے۔

اسی طرح 4 دیگر کمپنیوں، میڈرنا تھراپیوٹکس، جانسن اینڈ جانسن، مرک اور سنوفی، کو بھی کورونا کی تجرباتی ویکسین کے لیے حکومت نے فنڈز فراہم کیے ہیں۔

امریکہ کے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سیکرٹری ایلکس ایم ایزر کا کہنا ہے کہ نوواویکس کو آپریشن وارپ سپیڈ میں شامل کرنے کا مقصد رواں سال کے آخر تک ویکسین کی تیاری کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس کی ویکسیننوواویکس کمپنی
sohail

sohail

Next Post

بیوی پر تشدد کے الزامات، جونی ڈیپ کی اخبار کے خلاف قانونی لڑائی شروع

‏اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

علی زیدی نےشوکت خانم کے3 ملین ڈالراپنےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے،سعیدغنی کاالزام

فیض آباد دھرنا کیس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: وفاقی حکومت

سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In