• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

by sohail
جولائی 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا جمہوریت، معیشت اور ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی جان بوجھ کر ٹیسٹنگ صلاحیت کم کر کے عوام کو بےوقوف بنا رہی ہے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کم کریں گے تو کورونا کا گراف نیچے ہی جائے گا جس کا زیادہ نقصان ہوگا، ہم سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ابراج گروپ اور عارف نقوی عمران خان کے اے ٹی ایم ہیں، ابراج گروپ کے خلاف ایف آئی اے کی رپورٹ دبا دی گئی، عارف نقوی نے گرفتاری کے وقت عمران خان اور عارف علوی کو فون کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی کا فرنٹ مین بی آر ٹی کا کنٹریکٹر ہے، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کے والد کرپشن کی وجہ سے ملازمت سے نکالے گئے تھے جبکہ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی سلائی مشینوں کے ذریعے نیویارک میں عمارتیں کھڑی ہو رہی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بی آر ٹی سے عمران خان کا کچن اور پی آر مہم چل رہی ہے، فارن فنڈنگ میں کرپشن موجود ہے، اکبر ایس بابر کہہ کہہ کر تھک گیا لیکن نیب خاموش ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شہباز شریف کی صحتیابی کے بعد اے پی سی اجلاس بلائیں گے، غیر جمہوری کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے لیکن آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو کورونا ہو یا نہ ہو، اسلام آباد جائیں گے اور ان کو باہر نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا جبکہ عمران خان نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا، وہ اس مسئلے پر اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریعمران خان
sohail

sohail

Next Post

کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی

شوگر ملز ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کی حکمرانی کا خاتمہ

ہالی وڈ اداکارہ نایا ریویرا نے ڈوبنے سے قبل اپنے کمسن بیٹے کو کیسے بچایا؟

جسٹس عیسیٰ کو دھمکیاں دینے والے مرزا افتخار ماضی میں قادیانی تھے، ایف آئی اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In