• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مچھلی کھانے والی خاتون کے گلے سے 38 ملی میٹر طویل کیڑا نکل آیا

by sohail
جولائی 14, 2020
in تازہ ترین, دنیا, صحت
0
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عام طور پر گلے کے پیچھے ہلکا ہلکا احساس اور خراش اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ نزلہ یا زکام جلد ہی اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے۔ لیکن جاپان کے شہر ٹوکیو میں رہنے والی خاتون کے ساتھ ایک عجیب ماجرا پیش آیا ہے۔

انہیں گلے میں تکلیف ہوئی تو پتا چلا کہ اس کی وجہ نزلہ زکام کے بجائے ایک زندہ کیچوا تھا جو گلے کے ٹونسلز میں سے ایک میں قیام پذیر تھا۔

امریکی طبی جریدے ٹراپیکل میڈیسن اینڈ ہائجیین میں شائع ایک کیس اسٹڈی کے مطابق، ٹوکیو میں واقع بین الاقوامی سینٹ لیوک اسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کے گلے میں درد اور سوزش کی شکایت کے بعد اس سیاہ رنگ کے لمبے کیڑے کو ٹیوزرز کی مدد سے نکال دیا۔

اس جریدے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کیڑا 38 ملی میٹر لمبا اور ایک ملی میٹر چوڑا تھا جو کہ اس خاتون کے گلے سے ہٹانے کے باوجود ابھی تک زندہ تھا۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ اس عمل کے بعد خاتون کی طبیعت میں فوری بہتری آنا شروع ہوئی۔

اس کیڑے کی شناخت نیماٹوڈ رن ڈاؤن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس طرح کے کیڑے مکوڑے ان انسانوں کو متاثر کرتے ہیں جو کچی مچھلی کھاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے تھرڈ سٹیج لاروا کچی مچھلی سے بنی ڈشز، ساشیمی یا سوشی میں موجود ہوتے ہیں۔

دی گارڈین میں شائع اس خبر کے مطابق اس تحقیق کے مصنف کا کہنا ہے کہ سوشی اور ساشیمی جیسی ڈشز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث دنیا بھر میں اس قسم کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بعد ازاں اس 25 سالہ خاتون نے تصدیق کی کہ اس نے یہ کیڑا گلے سے نکلنے کے پانچ روز قبل ساشیمی ڈش کھائی تھی۔

Tags: ساشی ڈشلاروا
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ نے آغا افتخار پر فرد جرم عائد کر دی

30 ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز کے بعد بھارت میں دوبارہ لاک ڈاؤن شروع

آئی فون کے صارفین کمپنی سے کس طرح 25 ڈالر ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں؟

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے حلف نامے میں 24 سوال پوچھ لیے

کورونا وائرس کے خلاف امریکی کمپنی کی تجرباتی ویکسین کے کامیاب نتائج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In