• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسٹیل ملز انتظامیہ کا منصوبہ صرف تباہی ہے، سپریم کورٹ

by sohail
جولائی 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو نکالنے کے کیس میں عدالت نے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے حکومتی منصوبے پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا کہ حکومت جو کرنے جا رہی ہے اس سے تباہی پھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ اس معاملے کو انتہائی برے طریقے سے دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت اپنے کیے ہوئے فیصلوں پر کیوں کھڑی نہیں ہو پا رہی؟

چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ عدالت آپ کو سہارا نہیں دے سکتی، آپ کو اندازہ ہی نہیں حکومت کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل سے متعلق جو منصوبہ بنایا گیا اس سے 5 ہزار مقدمات عدالتوں میں آ جائیں گے، پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ کے پاس اہلیت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز انتظامیہ زیادہ ہوشیاری دکھائے گی تو یہ انہی کے گلے پڑے گی، آپ کو دوبارہ انہی لوگوں کو ملازمت پر رکھنا پڑے گا جنہیں آپ نکالنا چاہتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ کا منصوبہ یہ ہے کہ 95 فیصد ملازمین کو نکالا جائے گا اور کنٹریکٹ پر نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں، اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کے ہائیکورٹس میں 320 اور سپریم کورٹ میں 29 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ متعلقہ قانونی شق اس معاملے میں آڑے آئے گی، یہ آڑے نہیں بلکہ پورا آئے گی۔

انہوں نے اسٹیل ملز کے وکیل سے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اس معاملے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، وکیل نے انہیں بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فیصلے پہ عمل درآمد پر 40 ارب روپے خرچ آئے گا۔

بعد ازاں عدالت نے فریق مقدمہ کے وکیل کامران مرتضیٰ کی علالت کے باعث سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز سے نئی رپورٹ طلب کر لی۔

Tags: پاکستان اسٹیل ملزسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

روبوٹ انسانوں کی جگہ لینے لگے، 2030 تک 5 کروڑ نوکریوں ختم ہو جائیں گی

دہری شہریت میں نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں طلب

کسی سرکاری ادارے میں وزراء کے سفارشی برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

پٹرول کی قیمت خرید 48 روپے 54 پیسے ہے، عمر ایوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In