• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سانس لینے میں دشواری، کورونا سے متاثرہ ایشوریا رائے اسپتال منتقل

by sohail
جولائی 18, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ اسٹار اور ماضی کی حسینہ عالم ایشوریا رائے کو ان کی 8 سالہ بیٹی سمیت ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گھر میں آئسولیشن میں تھیں۔

ایک ہفتہ قبل امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی صاحبزادی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد باپ اور بیٹے کو ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ ایشوریا اور ان کی بیٹی نے خود کو گھر پر الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ رات سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں بھی ناناوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بھچن کا علاج ہو رہا ہے۔

اسپتال کے ایک ذریعے نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ان تمام افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو کورونا کی معمولی علامات تھیں تاہم احتیاط کے طور پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس دوران امیتابھ بچن ٹویٹر پر متحرک رہے ہیں، انہوں نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ خوشی اور بیماری، دونوں میں ہمارے قریبی لوگوں، احباب اور مداحوں نے ہمیشہ فراخ دلی سے محبت دی ہے۔

بھارت اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے، 10 لاکھ سے زائد مریضوں اور 26000 اموات نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

عالمی ادارے بھی بھارت کے متعلق خطرناک پیش گوئیاں کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہ ملک کورونا وبا کا نیا مرکز نہ بن جائے۔

Tags: ایشوریا رائے اسپتال منتقلایشوریہ رائےبھارت میں‌ کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

مشکوک لائسنس رکھنے والے مزید 15 پائلٹس معطل

کورونا وائرس: اسپین میں ایک لاکھ جانوروں کے قتل عام کی تیاریاں

پنجاب حکومت 46 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدے گی

ساڑھے 3 کروڑ ایرانی کورونا وائرس کی زد میں ہیں، صدر روحانی کا انکشاف

مرحومہ صدف زہرا کی بہن کا ویڈیو انٹرویو، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In