• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان بار کونسل نے جسٹس عیسیٰ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے وقت مانگ لیا

by sohail
جولائی 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کا عدالت عظمیٰ کا 19جون کا مختصر فیصلہ چیلنج کرنے کا ارادہ ہے، اس لیے انہیں فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کی تیاری کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی تھی اور عدلیہ کی آزادی کی خاطر صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا تھا۔

پی بی سی نے درخواست میں کہا ہے کہ بار کونسل صدارتی ریفرنس اور جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سراہتی ہے تاہم وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا معاملہ انکوائری کے لیے ایف بی آر کو بھجوانے پر مطمئن نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 10 رکنی بینچ نے صدارتی ریفرنس کو متفقہ طور پر کالعدم قرار دیا جس کے بعد معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ ایف بی آر حکومتی ادارہ ہے جس سے آزاد اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی توقع نہیں، حقائق اور حالات کے پیش نظر فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے یہ اچھا مقدمہ ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے لیے پاکستان بار کونسل کو دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

Tags: پاکستان بار کونسلجسٹس قاضی فائز عیسیٰسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

براہ راست خبریں پڑھتے ہوئے اینکر کا دانت ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ میں کورونا کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کا 20 منٹ میں نتیجہ دینے کا تجربہ کامیاب

وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے اور شہریت پبلک کر دیے گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اثاثہ جات منظرعام پر، اربوں کے مالک نکلے

حکومت نے کلبھوشن کو ریلیف دینے والے مبینہ آرڈیننس کی وضاحت کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In