• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے اور شہریت پبلک کر دیے گئے

by sohail
جولائی 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کر دیے گئے۔

وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثے اور ان کی شہریت کی تفصیلات کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔

Govt of Pakistan has placed the assets of all SAPM’s , Advisers on the website of Cabinet division as instructed by PM Imran khan.https://t.co/TUf2FoeLZW

— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 18, 2020

ویب سائیٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی میں  سے 6 کے پاس دہری شہریت ہے۔

ملک امین اسلم ایک کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار روپے کے  اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ عبدالرزاق داؤد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ سے زائد  ہے۔

اسی طرح مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ 70 لاکھ ہے، ثانیہ نشتر کے اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 47 ہزار 853 روپے ہیں، ان کے پاس 5 لاکھ مالیت کا سونا موجود ہے اور وہ 2 کروڑ روپے کی مقروض ہیں۔

شہزاد اکبر کے اثاثے 5 کروڑ روپے سے زائد ہیں، ندیم افضل چن کے پاس کینیڈا میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ جبکہ ندیم بابر امریکی شہری ہیں، معاون خصوصی ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا، سنگاپور کی شہریت ہے۔

‏ ‏ڈاکٹر شہباز گل کے مجموعی اثاثے 11 کروڑ سے زائد ہیں، وہ امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر بھی ہیں اور وہ پاکستان میں  ایک پلاٹ، فارم  ہاوس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں۔

اسی طرح زلفی بخاری برطانوی شہری اور شہزادہ سید قاسم کے پاس امریکی شہریت موجود ہے۔

ندیم بابر کے بیرون ملک  2 درجن سے زائد  کمپنیز میں شیئرز ہیں، ‏وہ پاکستان میں 12 کروڑ 97 لاکھ  روپے کی کمرشل  اراضی کے مالک ہیں

کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائیٹ کے مطابق زلفی بخاری کے پاس پاکستان میں کئی پلاٹس اور زرعی زمینیں ہیں اور ان کے لندن میں اربوں روپے کے اثاثے موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پر اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت اور احتساب کا ایک بار پھر نیا معیار مقرر کر دیا گیا ہے۔

Zabardast. Yet again setting new standards of transparency and accountability. Well done to all the SAPM's https://t.co/EjRH051gxr

— Asad Umar (@Asad_Umar) July 18, 2020
Tags: اثاثے پبلکوزیراعظم کے مشیروزیراعظم کے معاونین خصوصی
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اثاثہ جات منظرعام پر، اربوں کے مالک نکلے

حکومت نے کلبھوشن کو ریلیف دینے والے مبینہ آرڈیننس کی وضاحت کر دی

کیا کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر کے دنیا میں وبا پھیلا رہا ہے؟

ایرانی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی، ایک ڈالر کی قیمت ڈھائی لاکھ ریال سے بڑھ گئی

سندھ حکومت 3 ارب 87 کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں خریدے گی، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In