سعودی عرب کے 84 سالہ بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر دارالحکومت ریاض کے اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان پتے میں سوزش کی تکلیف میں مبتلا ہیں، اسپتال میں ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔
شاہ سلمان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی نے سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا۔
شاہ سلمان نے جون 2012 میں بادشاہ بننے سے قبل ڈھائی برس سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم کے طور پر کام کرتے رہے، وہ 50 برس سے زائد عرصہ کے لیے ریاض کے گورنر بھی رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی جلد صحتیابی اور طویل عمر کی دعا کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ انہیں بادشاہ کی صحت کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت میں اصلاحات متعارف کرائی تھیں تاکہ ملک کے صرف تیل پر انحصار کو کم کرتے ہوئے معیشت کی بہتری کے لیے دیگر ذرائع بھی متعارف کرائے جا سکیں۔