• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی مبینہ بدنیتی آشکار کر دی

by sohail
جولائی 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیراگون سٹی ریفرنس پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کے تفصیلی فیصلہ میں سپریم کورٹ نے نیب کی کار کردگی پر شدید نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں۔

سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی کا پردہ چاک کر تے ہوئے سخت آبزرویشن دی ہیں۔

87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں سپریم کورٹ نے نہ صرف نیب کی پراسیکیوشن کے خلاف ضابطہ اقدامات پر روشنی ڈالی ہے بلکہ چئیرمین نیب کی کیسز کے پیچھے مبینہ بدنیتی پر بھی آبزرویشنز دی ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو بنیادی حقوق کی پامالی اور انسانی عظمت کی توہین کی کلاسک مثال قرار دیا ہے۔

تفصیلی فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا ہے، انہوں نے آخر میں حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا ہے کہ

ظلم رہے اور امن بھی ہو

کیا ممکن ہے تم ہی کہو

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہماری نجات آزادی اظہار رائے میں ہے، آج بھی پاکستانی عوام کو آئین میں دیئے گئے حقوق نہیں مل رہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بظاہر نہیں لگتا خواجہ برادران نے ایسا جرم کیا جس کا نیب ٹرائل ہو، نیب خواجہ برادران کا پیراگون کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں جوڑ سکا، خواجہ برادران کو حراست میں رکھنا نیب قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔

سپریم کورٹ نے مزید لکھا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں زیرالتوا دیوانی کیس کو نیب کے ریفرنس میں شامل کیا گیا، ملک میں اختیارات کی تقسیم کے تصور کو توہین کےساتھ روندا گیا، موجودہ مقدمہ  نیب کی قانون کی خلاف ورزی کا مظہر ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک ہم جمہوری اقدار کا کلچر پیدا نہیں کرتے، امن  کا قیام خواب ہی رہے گا، جب تک ہم جمہوریت اور آزادی کی قدر نہیں کرتے، اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتے۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ آئینی عدالتیں آئین پاکستان کے تحفظ کی ضامن ہیں، عدالت نے ایگزیکٹو اور پبلک اتھارٹی کے اختیارات اور اعمال کا جائزہ لیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  حکام یہ بات ذہن  میں رکھیں کہ آئین پاکستان عوامی حقوق کا بھی  ضامن ہے۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بنے 72 سال اور آئین پاکستان کو 47 سال ہو چکے لیکن جمہوری اقدار، احترام، برداشت، شفافیت اور مساوات کے اصولوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدم برداشت، اقرباپروری، جھوٹے دھونس، خودنمائی ترجیحات جبکہ کرپشن پاکستانی معاشرے میں مکمل طور پر رچ بس چکی کی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انا پرستی اور خود کو ٹھیک کہنا معاشرے میں جڑ پکڑ چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا ہے کہ کرپشن کاخاتمہ ایک منفردکام ہے لیکن اس کے خاتمے کے لیے اقدامات قانون کے مینڈیٹ کے مطابق ہونے چاہئیں۔

sohail

sohail

Next Post

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں فوری اضافے کی تردید کر دی

جسٹس عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

وزیراعظم کی دعوت پر ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بلایا جا سکتا ہے، زلفی بخاری

2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھے، معید یوسف کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 196 افراد کی ضمانت پر رہائی کا حکم معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In