• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 196 افراد کی ضمانت پر رہائی کا حکم معطل

by sohail
جولائی 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے 196 مبینہ دہشتگردوں کی رہائی کا حکم معطل کردیا ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کے بعد وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرمان جیلوں میں ہیں، عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے 196 افراد کی رہائی کاحکم دیا تھا جنہیں فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزا ہوئی، انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

ان افراد کو فوجی عدالت سے دہشت گردی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جسے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Tags: پشاور ہائیکورٹسپریم کورٹ آف پاکستانفوجی عدالت
sohail

sohail

Next Post

حکومت کا بیگو لائیو ایپ پر پابندی کا فیصلہ، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دے دی

مالی سال 2020 میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 78 فیصد کمی، اسٹیٹ بینک

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی آزادی کا ہم تحفظ کریں گے: سپریم کورٹ

آسٹریلیا کے ساحل پر بیش قیمت گھر سمندر کی نذر ہونے لگے

کابینہ نے پی ٹی وی فیس میں اضافہ موخر کر دیا، اجلاس کی اندرونی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In