• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت سے نجات کے لیے اپوزیشن کا عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان

by sohail
جولائی 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سے جان چھڑانا  وقت کی  اہم ضرورت ہے، اس لیے عید الاضحیٰ کے بعد قیادت کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مشترکہ کمیٹی بنائے گی جو مختلف جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اپوزیشن کی کارکردگی عوامی توقعات کے مطابق نہیں ہے،  کوشش کر رہے  ہیں کہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا، نیب کا ادارہ  اپوزیشن کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، دن بدن نیب نیازی گٹھ جوڑ واضح ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا اپوزیشن رہنما نہیں جس کے خلاف نیب نے الزامات نہ عائد کیے ہوں، حمزہ شہباز پر بھی بےبنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، اس وقت اندورنی  اتحاد کی ضرورت ہے مگر حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی حکمرانی کا نظام ملیا میٹ کیا جا رہا ہے، حکومت کو مزید گنجائش دینے کا مقصد مسائل کو فروغ دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے، کورونا حکومت کے لیے آکسیجن بن گئی ہے، حکومت سے نجات کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے، اس لیے اے پی سی  بلا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق خارجہ پالیسی موثر ثابت نہیں ہو سکی، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، ایسا قانون لایا جا رہا ہے جو وزیر داخلہ کے تابع ہو گا۔

Tags: آل پارٹیز کانفرنساحسن اقبالحکومت سے نجات کا فیصلہقمر زمان کائرہ
sohail

sohail

Next Post

تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی مبینہ بدنیتی آشکار کر دی

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں فوری اضافے کی تردید کر دی

جسٹس عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

وزیراعظم کی دعوت پر ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بلایا جا سکتا ہے، زلفی بخاری

2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھے، معید یوسف کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In