• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بلاول کا چیئرمین نیب سے استعفیٰ کا مطالبہ، لانگ مارچ کا عندیہ

by sohail
جولائی 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر آئینی ادارہ ہے، اسے تالا لگائیں اور گھر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ہم کہتے تھے مگر اب عدلیہ نے بھی کہہ دیا ہے، نیب کو ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا چاہیئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے میگا اسکینڈلز پر نیب ایکشن نہیں لے رہا، بلاتفریق احتساب کیلئے سب کو مل کر قانون سازی کرنا ہو گی۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ان کی شہبازشریف سے آج بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، مریم نواز سے بھی رابطہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد شہباز شریف کی صحتیابی پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی، شہبازشریف اے پی سی کی قیادت کریں تو زیادہ بہتر ہو گا، مڈٹرم الیکشن یا پارلیمنٹ میں نئی حکومت دونوں آپشنز زیرغور ہیں۔

ان کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، کیا آج بھی کرپشن کی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق نے پاکستانیوں کی معیشت اور زندگی خطرے میں ڈال دی، پی ٹی آئی کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون اپوزیشن کی طرف سے نہیں ہوتا، یہ بات وزیراعظم کے منہ سے نکلی ہے، اس کٹھ پتلی حکومت کو چلاتے رہے تو مزید نقصان ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے ابھی عوام کو کال نہیں دی، احتجاج سمیت بہت سی تجاویز زیرغور ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے تو  وہاں بھی لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ کی ہے مگر حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ کی فضل الرحمان کی تجویز مانی جاتی تو میں پارلیمنٹ کا حصہ ہوتا نہ ہی سلیکٹڈ کا پردہ فاش ہوتا۔

انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا ہر صورت حصہ رہےگی، اے پی سی کے ایجنڈے پر مشاورت کررہے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی نے 1997 میں 17 سیٹوں کے ساتھ مزاحمت کی تھی، نوازشریف اس لیے امیرالمومنین نہیں بن پائے کیونکہ بےنظیر بھٹو نے مزاحمت کی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کچن چلانے کیلئے کرپشن کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ خورشید شاہ سمیت نیب کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Tags: اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنسبلاول بھٹو زرداریشہباز شریفلانگ مارچ
sohail

sohail

Next Post

چیف جسٹس کا مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس، پولیس پر اظہار برہمی

فواد چوہدری کا عدالتوں، پی ٹی اے کو ایپس پر پابندی عائد کرنے سے دور رہنے کا مشورہ

والدین کے قتل کا بدلہ، 16 سالہ افغان لڑکی نے 3 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا

وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا آغا افتخار کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب پاکستان نیوی کی عمارت سیل کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In