• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چیف جسٹس کا مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس، پولیس پر اظہار برہمی

by sohail
جولائی 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا ہے کہ آپ کے حکومتی ادارے کیا کر رہے ہیں؟ پولیس کی جانب سے ابھی تک مطیع اللہ جان کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں ہوا؟

اٹانی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اغوا کے فوراً بعد اس معاملے پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کے نمائندگان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہ مطیع اللہ جان بے باک آواز ہے، انہیں دن دہاڑے اٹھا لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو موجود ہے، اغوا کاروں کو شناخت کیا جانا چاہیے۔

سماعت کے دوران پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کو ختم نہ کیا جائے اور اغوا کاروں کو سامنے لایا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس کیس کو ختم نہیں کر رہے، انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو قانون کے تحت کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کا بیان قلمبند کیا جائے۔

توہین عدالت کیس کی سماعت

توہین عدالت کیس میں مطیع اللہ جان نے کہا کہ میرے اغوا کا توہین عدالت ازخود نوٹس کیس سے تعلق ہے، مجھے کس طرح دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران کیا ہوتا رہا، اس کا تعلق توہین عدالت کے مقدمے سے بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اغوا کے باعث جواب تیار نہیں کر سکا، مجھے مکمل دفاع اور شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ آپ کو مکمل دفاع اور شفاف ٹرائل کا مکمل حق ملے گا، آپ نے یہ بات کیوں کہی؟ آپ کے ساتھ جانبداری نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے آپ کے تحفظات ریکارڈ کر لیے ہیں، آپ نے جو کہنا ہے تحریری صورت میں دیں۔

چیف جسٹس نے مطیع اللہ جان کو ہدایت کی کہ آپ اپنی گفتگو میں احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، ہم آپ کے اغوا کا معاملہ نمٹا نہیں رہے۔

عدالت نے مطیع اللہ جان کو وکیل کرنے اور جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانمطیع اللہ جان کا اغوا
sohail

sohail

Next Post

فواد چوہدری کا عدالتوں، پی ٹی اے کو ایپس پر پابندی عائد کرنے سے دور رہنے کا مشورہ

والدین کے قتل کا بدلہ، 16 سالہ افغان لڑکی نے 3 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا

وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا آغا افتخار کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب پاکستان نیوی کی عمارت سیل کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس میں آغا افتخار کا صحت جرم سے انکار، اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In