• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا آغا افتخار کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار

by sohail
جولائی 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے ویڈیو سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے نے کہا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ایف آئی اے کے مطابق  آغا افتخارالدین مرزا کے 486 افراد سے روابط تھے جن میں سویلین اور ریٹائرڈ آرمی افسران شامل ہیں جبکہ ایران سعودی عرب، ساؤتھ کوریا، ملائشیا، چین، زمبیا اور برطانیہ میں مقیم افراد کے ساتھ بھی ان کے روابط تھے۔

آغا افتخار کی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کی کارروائی موخر کرنے کی درخواست

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے حلف نامے میں 24 سوال پوچھ لیے

ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کے روابط کا متنازعہ تقریر کے ساتھ کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافی عبدالوحید ڈوگر کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا جنہوں نے آغا افتخار الدین مرزا سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں متنازعہ تقریر کی ویڈیو کے بارے میں اپنے ادارے کے واٹس ایپ گروپ سے معلوم ہوا۔

ملزم آغا افتخار اور ان کے اسسٹنٹ نے سوشل میڈیا پر 698 ویڈیو اپلوڈ کیں، اب تک 175 ویڈیوز کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ باقی ویڈیوز کی جانچ کا مرحلہ جاری ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کے 19 بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کہوٹہ میں ہیون ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام والے اکاؤنٹ کو ملزم خود چلا رہے تھے۔

ملزم کے بیٹے محمد مہدی کے مطابق سوسائٹی کا رقبہ 31 کنال پر مشتمل تھا جس میں سے زیادہ تر حصہ بیچ دیا گیا ہے اور اب انکے ملزم والد چند مرلے کے مالک ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق اقرا پبلک سکول اینڈ کالج 2010 میں بنایا گیا اور 2018 تک 533 طلباء نے وہاں سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کیا۔ بینک ریکارڈ کے مطابق 8 سالوں میں 6 کروڑ 4 لاکھ 37 ہزار روپے ٹرن اوور رہا۔

اسی طرح اقرا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ریکارڈ کے مطابق 2001 سے 2016 تک تقریباً 15 لاکھ روپے ٹرن اوور رہا اور اس رقم کا ذریعہ چندہ ہے۔

الحسینی ٹرسٹ فلاحی کاموں کے سلسلے میں 2012 میں قائم ہوا اور اس کے ریکارڈ کے مطابق فروری 2019 تک تقریباً 43 لاکھ 50 ہزار روپے ٹرن اوور رہا اور اس رقم کا ذریعہ بھی چندہ ہی ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ تمام چندہ پاکستان اور بیرون ملک سے اکٹھا ہوا ہے تاہم سب سے زیادہ رقوم متواتر آنے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا ایک بیٹا سعودی عرب میں جرمن آئل کمپنی میں کام کر رہا ہے جسکی ماہانہ تنخواہ 7500 امریکی ڈالر ہے اور اس تنخواہ سے گھر کے اخراجات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر سے ملزم کا ٹیکس ریکارڈ بھی طلب کیا جا رہا ہے۔

آغا افتخار نے متنازعہ تقریر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے متعلق دھمکی آمیز گفتگو کی گئی تھی اور ججز کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

متنازعہ تقریر کے بعد جج کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے پولیس کو درخواست دی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔

آغا افتخار اس وقت جیل میں ہیں اور آج سپریم کورٹ میں ان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔

Tags: آغا افتخار الدین مرزاایف آئی اےسپریم کورٹ آف پاکستانشہزاد اکبر
sohail

sohail

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب پاکستان نیوی کی عمارت سیل کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس میں آغا افتخار کا صحت جرم سے انکار، اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ

مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کو جاہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نیب تفتیش پر برہم، 120 احتساب عدالتیں جلد شروع کرنے کا حکم

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In