• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فواد چوہدری کا عدالتوں، پی ٹی اے کو ایپس پر پابندی عائد کرنے سے دور رہنے کا مشورہ

by sohail
جولائی 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اخلاقیات کی پولیس کا کردار ادا کرنے اور ایپس پر پابندیاں عائد کرنے سے دور رہنا چاہیئے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انٹرنیٹ سے چلنے والی ایپلی کیشنز پر پابندی سے پاکستان کی ٹیکنالوجی کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کا راستہ مستقل طور پر مسدود ہو جائے گا۔

Courts and PTA must stay away from moral policing and Ban Approach,such bans on internet based Apps ll destroy Pak tech industry and development of technology ll be permanently hampered,we are still not out of woods b/o judges illadvised interferece in economic matters

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جج صاحبان کی معاشی معاملات میں مداخت کے اثرات سے ہم ابھی تک باہر نہیں نکل سکے۔

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا، یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے دیکھا ہے یوٹیوب پر کیا ہو رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم انفرادی مواد کو ہٹا نہیں سکتے، صرف رپورٹ کر سکتے ہیں، جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کئی ممالک  میں یوٹیوب بند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے خلاف مواد یوٹیوب پر ڈال کر دکھائیں، آپ کو پتا چل جائے گا، کئی ممالک میں سوشل میڈیا کو مقامی قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Tags: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیفواد چوہدریموبائل ایپس
sohail

sohail

Next Post

والدین کے قتل کا بدلہ، 16 سالہ افغان لڑکی نے 3 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا

وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا آغا افتخار کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب پاکستان نیوی کی عمارت سیل کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس میں آغا افتخار کا صحت جرم سے انکار، اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ

مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کو جاہل قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In