• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عدالت نے آن لائن گیم پب جی فوراً بحال کرنے کا حکم دے دیا

by sohail
جولائی 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس عمر فاروق نے اپنے حکم میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پب جی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا تھا کہ پب جی انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی گئی تھیں جن میں پب جی کے سیشنز، استعمال کنندگان کی تعداد اور دیگر معلومات شامل تھیں مگر پب جی انتظامیہ نے مطلوبہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پی ٹی اے کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمپنی کے نافذکردہ کنٹرولز کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد اس گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی اے پب جی پر پابندی کا عارضی فیصلہ کیا تھا، پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مختلف حلقوں سے ملنے والی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے پب جی کھیلنے والے نوجوانوں کی خودکشی کے حوالے سے کہا تھا کہ لاہور میں گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر دو بچوں نے خودکشی کر لی تھی جن کے ورثاء نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں پی ٹی اے کو اس معاملے کو دیکھنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹپب جیپب جی بحال
sohail

sohail

Next Post

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر خاتون کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

فروغ نسیم نے تیسری بار حلف اٹھا لیا، کلبھوشن کی سزا معاف کرنے کی تردید

86 برس بعد آیا صوفیہ میں اذان کی صدائیں، نماز کی ادائیگی کے مناظر

ایف آئی اے کی ملک بھر کی 279 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیقات کی سفارش

چوہدری برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In