• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایف آئی اے کی ملک بھر کی 279 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیقات کی سفارش

by sohail
جولائی 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ملک بھر کی 667 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سے 279 کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو 30 جون تک انکوائریز مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، 15 جولائی تک زیر التوا انکوائریز کی حتمی رپورٹ کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے، وفاق سمیت چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز اور متعلقہ حکام کو غیر قانونی سوسائٹیوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سویلین ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محمد نواز نے مسلح افراد کے ساتھ ایف آئی اے ٹیم کیخلاف مزاحمت کی اور فرار ہوگیا، اس سمیت 8 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔

رپورٹ میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ صوبائی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ایف آئی اے کے دائرہ اختیارات میں نہیں آتیں لہذا کوآپریٹیو قوانین میں ترامیم کیلئے صوبائی لا افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمپنیز ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی یا صوبائی سطح پر مرکزی ایجنسی قائم کی جائے جو ملک بھر میں سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کر سکے، سینیٹ میں ریئل اسٹیٹ ایکٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا جا چکا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف کریمنل کاروائی کی ہدایت کی جائے، عدالت صوبائی حدود میں شامل کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کیلئے رہنمائی کرے۔

Tags: ایف آئی اےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی
sohail

sohail

Next Post

چوہدری برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی

زلفی بخاری نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر معافی مانگ لی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کے لیے 96 آسامیوں، 60 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے میڈیا پر بیان دینے پر پابندی عائد کر دی

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In