اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔