وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چار پانچ ماہ میں بڑے فیصلے کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی اہم فیصلوں کا عندیہ دیا تھا، اصلاحات صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں، چار پانچ ماہ بڑے فیصلوں کے مہینے ہوں گے۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے استعفوں کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اپنے استعفیٰ کی وجوہات بیان کر چکے ہیں، تانیہ ایدروس کی این جی او کا معاملہ چل رہا تھا۔
فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ادویات درآمد کرنے کے معاملے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا تعلق نہیں ہے، یہ فنانس ڈویژن کا معاملہ ہے۔
کراچی کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر عمران اسماعیل اس حوالے سے خدشات رکھتے ہیں، صوبائی حکومت جب تک تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہیں کرتی اس وقت تک یہ مسائل موجود رہیں گے۔